Published: 13-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مفت آٹا کی سہولت 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گی،شہریوں کی سہولت کے تمام سینٹرز پر مفٹ آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشیر میرج ہال اور قند فشاں میرج ہال میں قائم مفت آٹا فراہمی مراکز کے دورہ کے موقع پر کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، تمام مراکز پر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، شہری مفت آٹا کے حصول کے لیے جلد از جلد اپنے قریبی آٹا مرکز کا دورہ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کم آمدن والے شہریوں کے لیے مفت آٹا کی فراہمی حکومت پنجاب کا ایک احسن قدم ہے مفت آٹا فراہمی مہم سے کم آمدن والے افراد کو ریلیف حاصل ہورہا ہے، کم آمدن والے افراد کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹا فراہمی مراکز پر شہریوں کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، تمام عملہ شہریوں عزت و احترام سے شہریوں کو خدمات فراہم کررہا ہے