چوہدری نثار احمد گاکھڑی کی رہائشگاہ پر سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں‘ سابق ایم پی اے میاں اختر حیات کے اعزاز میں افطار پارٹی

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم سے)سیاسی و سماجی شخصیت سادات خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری نثار احمد گاکھڑی نے اپنی رہائشگاہ پر سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف و سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں، سابق ایم پی اے میاں اختر حیات کے اعزاز میں افطار پارٹی دی افطار پارٹی میں سابق جنرل کونسلر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری خالد محمود دھامہ، سابق جنرل کونسلر مرزا ارشد بیگ، سید عامر شاہ گل  پنجاب پولیس، سیکرٹری یونین کونسل گنجہ محمد یونس،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل رانا مہتاب اسلم، سیاسی سماجی شخصیت چوہدری عرفان، چوہدری تیمور سمیت دیگر دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی افطار پارٹی میں آنے والے تمام مہمانوں کو سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نثار احمد گاکھڑی نے ویلکم کیا اور تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ آپ میری دعوت پر تشریف لائے۔
 

اشتہارات