Published: 13-04-2023
ڈنگہ (رانا مہتاب اسلم سے)تھانہ ڈنگہ کے علاقے تریڑوانوالہ 4 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ مجاہد عباس پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے قتل ہونے والوں میں مقتول1ناصر مہر ولد بہادر خاں قوم گجر سکنہ تریڑوانوالہ 2‘صدام حسین بٹ ولد محمد اصغر سکنہ تریڑوانوالہ 3 شہزاد اصغر عرف مٹھو بٹ ولد اصغر بٹ سکنہ تریڑوانوالہ 4 محمد نواز ولد پلو خاں گجر سکنہ تریڑوانوالہ شامل ہیں اور زخمیوں میں فیصل عمران ولد محمد فرمان 2 محمد اشفاق ولد محمد مہندی خاں 3 محمد احسان ولد غلام احمد سکنا? تریڑوانوالہ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔