ایماندار اور صاف گو محمد حسین وٹو حلقہ این اے 70گجرات سے الیکشن لڑ رہے ہیں جو خوش آئندہ ہے‘ چوہدری شاہد پرویز کاہلوں ایڈووکیٹ

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے ممتاز قانوندان ولیگل ایڈوائزر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب چوہدری شاہد پرویز کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہاکہ مرکزی صدر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب محمد حسین وٹو کی ساری زندگی محنت کشوں، خصوصاََ بھٹہ مزدوروں کی خدمت کرتے ہوئے گزرہی ہے، ان جیسا مزدور دوست میں نے نہیں دیکھا، انہوں نے کہاکہ محمد حسین وٹو حلقہ این اے 70گجرات سے الیکشن لڑرہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے حلقہ این اے 70 سے مزدوروں، خصوصاََ بھٹہ مزدوروں کو اپنے عظیم لیڈر محمد حسین وٹو کی بھرپور حمایت کرکے انہیں کامیاب کرنا چاہئے تاکہ وہ مزدور طبقہ کے حقوق کی مزید موثر انداز میں جنگ لڑسکیں۔
 

اشتہارات