گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی کاروائی!شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی،ملزم گرفتار!85لیٹر شراب برآمد،مقدمہ درج

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی کاروائی!شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی،ملزم گرفتار!85لیٹر شراب برآمد،مقدمہ درج    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کو اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ کیمپنگ گراونڈ میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم شراب کی بھٹی چلا رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر انجم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی جبکہ شراب کشید کرنے والے ملزم عبدالزاق ولد اصغر علی سکنہ کیمپنگ گراونڈ لالہ موسیٰ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 85لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ شراب کشید کرنے والے آلات کوبھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات