ہم خدمت خلق کے جذبہ کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں‘ محمد حسین وٹو‘ ذیشان پرویز بھٹی

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 70وامیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 29 محمد حسین وٹو، امیدوار MPAحلقہ پی پی 30 ذیشان پرویز بھٹی راجپوت آف پوڑانوالہ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خدمت خلق کے جذبہ کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، اللہ نے کامیابی دی تو اسمبلی میں اپنے طبقہ کے حقوق کی آواز بلند کریں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اکثریت مزدور طبقہ کی ہے اور مزدوروں کے ووٹوں سے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والوں نے کبھی بھی مزدوروں کیلئے نہیں سوچا جس سے غریب غریب تر اور امیر تر ہوتے جارہے ہیں، مزدوروں کو ان کا حق دلانے کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں، عوام کی طرف سے زبردست پزیرائی سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ضرور کامیابی دے گا انشاللہ۔
 

اشتہارات