گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا گجرات بار ایسوسی ایشن کمپلیکس ضلع کچہری اور احاطہ کچہری میں قائم مختلف دفاتر کا تفصیلی دورہ

Published: 14-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات بار ایسوسی ایشن کمپلیکس، ضلع کچہری اور احاطہ کچہری میں قائم مختلف دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا، صدر بار ایسوسی ایشن گجرات ذکاء اللہ سوہی، جنرل سیکرٹری ملک عثمان افضل اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کی طرف سے بتائے گئے مسائل کو فل فور حل کیا جائیگا،شہر میں سیوریج کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں، صفائی ستھرائی کے لئے سینٹری ورکرز کا خصوصی ٹیم کو ضلع کچہری میں تعینات کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احاطہ کچہری میں لائٹس اور سیکورٹی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر وکلاء کے تمام مسائل حل کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دفتر صدرکانگو کے دورہ کے موقع پر کہا کہ دفتر کی صفائی کروائی جائے، شہریوں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں، شہریوں کو ریکارڈ کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے
 

اشتہارات