گجرات پولیس کی کارروائی:سابقہ ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات فروش گرفتار!2کلو گرام کے قریب چرس برآمد

Published: 14-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی کاروائی!سابقہ ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات فروش گرفتار!2کلو گرام کے قریب چرس برآمد  تفصیلات کے مطابق سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بد نام زمانہ خاتون منشیات فروش ارم عباس جی ٹی روڈ پر منشیات فروخت کر رہی ہے اور لالہ موسیٰ کی جانب جا رہی ہے۔اگر ناکہ بندی کی جائے تو کافی مقدار میں منشیات برآمد ہو سکتی ہے اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر انجم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے خاتون منشیات فروش ارم عباس دختر خضر عباس سکنہ ٹھیکریاں کو گرفتار کر کے لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے تلاشی لی تو ملزمہ کے بیگ سے 2کلو گرام کے قریب چرس برآمد ہوئی۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
 

اشتہارات