Published: 14-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پولیس پر فائرنگ 01 کانسٹیبل اور 01 راہگیر زخمی۔راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، فائرنگ سے کانسٹیبل اکرام حسین اور 01 راہگیر عمر ولی زخمی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار اور راہگیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیس اہلکار اکرام حسین اور خالد افطار کے وقت علاقہ میں موجود تھے کہ ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، ایس پی راول فیصل سلیم کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔