گجرات پولیس ان ایکشن:قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری، 2ڈکیت،3منشیات فروش گرفتار 4 کلوگرام سے زائد چرس،نقدی و اسلحہ برآمد

Published: 16-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری، 2ڈکیت،3منشیات فروش گرفتار 4 کلوگرام سے زائد چرس،نقدی و اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ناصر عرف بیگی سکنہ نواں منگو وال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1650گرام چرس برآمد ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان افتخار حسین عرف کالا ککڑی سکنہ جوگی پورہ سے 1360گرام اور محمد اشتیاق سکنہ لکھنوال سے 1260گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان محمد ثقلین اور محمد فیاض کو گرفتار کر کے مال مسروقہ 21ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمد کیا گیا  ایس ایچ او تھانہ بولانی اور انکی ٹیم نے دوران ناکہ بندی قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری نیک زادہ ولد امیر زادہ سکنہ ضلع سوات کو گرفتار کر لیا۔جو تھانہ واہ کینٹ پولیس کو سال 2018سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
 

اشتہارات