Published: 16-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدارت آر پی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس۔سب انسپکٹر کی پروموشن کے لیے ریجن بھر سے65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی پروموشن کے لیے ریجن بھر سے 65 ہیڈ کنسٹیبلان کو ASI کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔تمام افسران محکمہ سے ملنے والی اس عزت کو فرائض کی بہترین ادائیگی اور خدمت ِخلق کرکے عوام تک پہنچائیں۔