عاطف اسلم کی ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل

Published: 16-04-2023

Cinque Terre

 کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار رات کی تاریکی میں خود ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے نکل پڑے۔سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم کلینک کے اسٹاف میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔کلینک کے مالک نے سوشل میڈیا پر اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت ان کے کلینک کے باہر ایک گاڑی آئی اس میں سے ایک شخص باہر نکلا اور آفس بوائے سے پوچھا کہ یہاں کتنے لوگ کام کرتے ہیں؟پھر اس شخص نے گاڑی سے 4 سے 5 راشن کے تھیلے نکال کر دیئے اور کہا انہیں آپس میں تقسیم کرلو وہ شخص مسکرایا اور گاڑی میں واپس بیٹھ کر چلا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس شخص نے راشن تقیسم کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں نہ ہی کوئی سیلفی بنوائی یہاں تک کہ کلینک کے اندر آکر مجھے (کلینک کے مالک) کو بھی نہیں بتایا کہ وہ میرے نوکروں کیلئے کیا کر کے گیا ہے، وہ شخص عاطف اسلم تھا!‘سوشل میڈیا پر یہ سی سی ٹی وی فوٹیج خوب وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر عاطف اسلم کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اشتہارات