جان ابراہم کا ساجد خان کی فلم ’ہنڈریڈ پرسنٹ‘ چھوڑنے کا فیصلہ

Published: 17-04-2023

Cinque Terre

 ممبئی: فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد بالی وڈ اسٹار جان ابراہم نے فلمساز ساجد خان کی کامیڈی فلم ’ہنڈریڈ پرسنٹ‘ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘ میں جان ابراہم نے ولن کا کردار ادا کیا ہے اور اب اداکار نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ عرصہ وہ ایکشن والی فلموں میں کام کریں گے۔اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق جان ابراہم اپنے کیریئر میں کامیڈی کے ساتھ اب ایکشن کو بھی لانا چاہتے ہیں، انہوں نے ساجد خان کی ’ہنڈریڈ پرسنٹ‘ کیلئے معاہدہ کیا تھا اور ان کی ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ کیلئے بات چیت چل رہی تھی لیکن ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد اداکارہ نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے۔جان ابراہم نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ ساجد خان کی فلم میں کام نہیں کریں گے جبکہ ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ کی ٹیم سے بھی بات چیت رک گئی ہے اور انہوں نے دوسرے فنکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اداکار کی دو ایکشن فلموں کیلئے بات چیت چل رہی ہے اور امکان ہے کہ ایک مہینے میں اس کے متعلق حتمی اطلاعات سامنے آجائیں گی۔جان ابراہم متعدد کامیڈی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’گرم مسالحہ‘، ’ویلکم بیک‘، ’دیسی بوائز‘ اور ’ہاؤس فل 2‘ شامل ہیں۔

اشتہارات