مہنگائی نے غریبوں مزدورں کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے‘ محمد حسین وٹو

Published: 17-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)صدر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب محمد حسین وٹو نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو غریبوں اورمزدورں کا قاتل قرار دے دیا اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہزار روپے یومیہ کمانے والا مزدور اس پُرفتن مہنگائی میں صرف آٹا نہیں خرید سکتا باقی سبزی دالیں  گھی چینی پتی کیسے خرید سکتا ہے مہنگائی نے غریبوں مزدورں کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے مہنگائی کے خلاف ہم نے طبل جنگ بجا دیا ہے جب تک حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں لاتی تب تک  عوامی بھٹہ مزدور یونین ہر محاذ پر اپنا پُرزور احتجاج جاری رکھے گی  مزدوروں کسانوں غریبوں محنت کشوں  کے حقوق کے لئے ہر فورم پر اپنا مؤقف مضبوطی سے پیش کریں گے۔
 

اشتہارات