علی سیٹھی نے انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول میں ’پسوڑی‘ گا کر تاریخ رقم کردی

Published: 18-04-2023

Cinque Terre

کیلی فورنیا: پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور انڈین گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول میں اپنے اپنی ڈیبیو پرفارمنس دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ دلجیت دوسانج پہلے پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے کوچیلا فیسٹیول میں پرفارمنس دی اور انہوں نے اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو مایوس نہیں کیا۔علی سیٹھی نے اپنے شہرہ آفاق گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس دی اور مداحوں کو ان کی گلوکاری ایک بڑے ایونٹ میں بہت زیادہ پسند آئی۔پاکستانی گلوکار کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر فلم اور تھیئٹر ڈائریکٹر میرا نائر، شرمین عبید چنائے اور عدنان ملک نے دل والے ایموجیز دے کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔دلجیت دوسانج کی پرفامنس والی ویڈیو پر عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور سونم کپور نے تعریفی کمنٹ تحریر کیے ہیں۔کوچیلا فیسٹول ایک معروف انٹرنیشل ایونٹ ہے اور اس میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ موسیقی کی جہت کو مزید بڑھایا جائے۔

اشتہارات