Published: 18-04-2023
ممبئی: انڈیا کے معروف ریپر ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مشہور گانے ’لنگی ڈانس‘ کی منظوری کیلئے تین ہفتے لئے۔’لنگی ڈانس‘ گانے کو 2013 کی فلم ’چنائے ایکسپریس‘ میں فلمایا گیا تھا اور اپنی ریلیز کے ساتھ ہی گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ہنی سنگھ کے مطابق انہوں نے اس گانے کو 30 منٹ میں کمپوز کرکے فلم پروڈیوسروں کو بھیج دیا لیکن گانے کو فلم میں شامل کرنے کیلئے شاہ رخ خان کی اجازت چاہئے تھی اور انہوں نے اس کی منظوری کیلئے تین ہفتے لئے۔کنگ خان کے التواء کے باوجود گانے کو فلم میں جگہ مل گئی اور وہ فلم کا کامیاب ترین گانا بن گیا اور شاہ رخ کے مداحوں نے اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا۔ہنی سنگھ انڈسٹری میں اپنے ٹاپ چارٹ گانوں کی وجہ سے معروف ہیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بہت زیادہ خوش تھے اور یہ کام کا موقع ملنے پر وہ اداکار کے شکر گزار ہیں۔