راولپنڈی: ریس کورس پولیس کی فوری کاروائی، 9 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار

Published: 18-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: ریس کورس پولیس کی فوری کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ بچے کی والد ہ نے درخواست دی کہ ملزم فیضان نے اس کے بیٹے کو اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ریس کورس پولیس نے متاثرہ بچے کی والد ہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں اس حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔
 

اشتہارات