Published: 18-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھیلنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،06 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ، کیش، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد،ملزمان crex، betpro اور دیگر آن لائن ایپس کے ذریعے مخصوص گاہکوں کے ساتھ جواء کھیلتے تھے۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھیلنے والے03 ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں اسد حسین عرف اسدی، توقیر عرف عامر اور محمد اشرف شامل ہیں،ملزمان سے 7لاکھ 43ہزار 800 روپے نقد اور 15 لاکھ 70ہزار روپے کے برائز بانڈ، 08 موبائل فون، 2 لیب ٹاپ، ایل سی ڈی،ٹیبلیٹ، کیلکولیٹر اور 2 رجسٹر برآمدہوئے،سول لائنز پولیس نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھیلنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں خرم، ہارون اور حارث شامل ہیں،ملزمان سے 03 موبائل فون، ایل ای ڈی، سی پی یو برآمدہوا،ملزمان crex، betpro اور دیگر آن لائن ایپس کے ذریعے مخصوص گاہکوں کے ساتھ جواء کھیلتے تھے،آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیوں پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ڈویژنل ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ٹیم کو شاباش دی۔