Published: 18-04-2023
لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم سے)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 30 چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے عوامی رابطہ آفس پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ پر دو فریقین کے درمیان صلح کروا دی تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے چکر محلہ کے دو خاندانوں پرویز بھٹی اور وقاص صفدر کے معاملات کشیدگی پکڑتے ہوئے تھانہ تک جا پہنچے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صدر عمران اشرف پسوال گجر نے اپنا اہم کردار ادا کیا اور امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 30 چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی موجودگی میں عوامی رابطہ آفس پیپلزپارٹی ڈیرہ کائرہ جی ٹی روڈ پر دونوں خاندانوں کو اکٹھا کیا اور ان کے درمیان صلح کروا دیں اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ خالد محمود،سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گجرات چوہدری ذاکر حسین جلیانی،چوہدری سجاد ممبر بدو کالس، چوہدری احتشام کائرہ، چوہدری جعفر ریاض بدوکالس سمیت دیگر دوست احباب موجود تھے اس موقع پر دونوں خاندانوں نے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 30 چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔