توہین عدالت پر شہباز شریف بھی نااہل ہوجائیں گے، عمران خان

Published: 19-04-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نااہل ہوئے اب شہباز شریف بھی نااہل ہوجائیں گے۔زمان پارک میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، عدالت کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کو روکنے کے لیے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے، نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہوگا۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔

اشتہارات