Published: 19-04-2023
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز ر افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں کامیابی نہ سمیٹنے پر ٹیم کی طرف سے سوری کہہ دیا۔میچ کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے کہا کہ اس میچ میں ہم کامیابی پاسکتےتھے، اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی لیکن ہار گئے تاہم انشااللہ یہ سیریز اسلام آباد میں ضرور جیتیں گے۔شاندار اننگز کھیل کر دل جیتنے والے افتخار احمد کے مطا بق انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر ہوتاہے، اس میچ میں بھی رنز کرنے کا پریشر تھا، جس طرح بالز کی تعداد کم اور رنز بڑھ رہے تھے تو صرف ایک ہی ٹارگٹ تھا کہ ہر اوورز میں بڑی ہٹنگ کرنی ہے۔اس موقع پر فہیم اشرف نے کہا کہ اس حوالے سےلکی ہوں کہ جب بھی سکور کے تعاقب میں بیٹنگ کاموقع ملتا ہے تو ساتھ کوئی نہ کوئی سینئر موجود ہوتاہے جس کی موجودگی میں یقین ہوتاہے کہ وہ سب سنبھال لے گا، اس بار افتخار بھائی کریز پر تھے تو بس ایک ہی چیز ذہن میں تھی کہ ہر اوورز میں ایک دو باونڈریز ضرور لگانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سوچا تھا اس کے مطابق رنز ہورہے تھےلیکن بدقسمتی سے فتح کے قریب پہنچ کر اس سے محروم رہے، کوشش ہوگی کہ اب غلطیاں نہ کریں۔