سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر جھوٹی نکلی، اداکارہ کی وڈیو سامنے آگئی

Published: 19-04-2023

Cinque Terre

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کی خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں اداکارہ نے کہا کہ صبح جب میں اٹھی تو مجھے خود پتہ نہیں چلا کہ لوگ مجھے سے کیوں رابطہ کررہے ہیں اور میرے گھر میں بھی بہت سے لوگ آئے۔انہوں نے بتایا کہ کسی نے میرا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا جس سے میری موت کی جھوٹی خبر چلائی گئی اور اس وجہ سے مجھے بہت ذہنی کوفت اٹھانی پڑی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس شخص کا پتہ لگالیں گی جس نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا اور کوشش کریں گی کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد  اداکار صائم علی نے بھی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا کہ ’الحمد اللہ، میری دوست بالکل ٹھیک ہے اور موت کی خبریں غلط ہیں۔فنکارہ کے قانونی مشیر سید مدبر رضوی کی جانب سے یہی بات کہی گئی تھی کہ موت کی خبر کنفرم نہیں ہے۔اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے اور وہ یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں۔ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔سعیدہ امتیاز نے فلم ’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔یاد رہے کہ عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا ہے۔

اشتہارات