Published: 19-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکامات کی روشنی میں ریجن پولیس کا اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے پنجاب بھر میں پہلا اور احسن اقدام۔کسی بھی وقوع میں استعمال ہونے والے لائسنسی اسلحہ کے مالکان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کی دفعہ 16/20/65 کے تحت 291 مقدمات درج اور 313 اسلحہ لائسنس کو منسوخ کروانے کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھی بھجوا دیا۔