Published: 19-04-2023
لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم سے) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران9ملزمان گرفتار، رائفل 223 بور،رائفل 7mm، رائفل کلاشنکوف 7عددپسٹل30بور برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں اور ڈکیتوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 3ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔ ملزمان میں 1۔ سفیان قاسم سکنہ فتہ بھنڈر سے رائفل 223بور، 2۔ محمد عمران سکنہ ڈھیر وگھنہ سے رائفل 7mm۔3 رحمان علی سکنہ ڈھیرو گھنہ سے پسٹل 30بو ربرآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ حمزہ حسن سکنہ قمر سیالوی روڈ سے پسٹل30 بور 2۔غلام مجتبیٰ سکنہ پیر جھنڈ سے پسٹل 30 بور 3۔عثمان سکنہ سوک کلاں سے پسٹل 30 بو ر برآمد کر لیا ایس ایچ او تھانہ بو لانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1 ملزم دانش مجید سکنہ شیخ پور سے پسٹل 30 بور، 2۔ ارشد محمود سکنہ گڑھا تہال سے پسٹل30 بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔