چیف جسٹس سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے لیے تھوڑا وقت دیں، آصف زرداری

Published: 20-04-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا ہے۔آصف علی زرداری نے چیف جسٹس کی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیلیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ہمیں تھوڑا وقت دے دیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے ایک دن الیکشن چاہتے ہیں جبکہ چند روز پہلے سے آپس میں مذاکرات شروع کردیے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آجائے اُس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات چیت کریں گے۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی چیف جسٹس کی مذاکرات کی پیش کش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو بات چیت کے لیے کچھ وقت دے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں مذاکرات کی اخلاص کے ساتھ کوشش جاری ہے اور جماعت اسلامی نے اس معاملے میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت اور رابطے شروع کردیے ہیں۔

اشتہارات