Published: 20-04-2023
راولپنڈی: پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ مکی آرتھر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد پر مکی آرتھر نے راولپنڈی میں موجود قومی ٹیم سے ملاقات کی۔مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے میچز کے لیے راولپنڈی میں کپتان بابر اعظم، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔راولپنڈی میں لگنے والے کیمپ میں مکی آرتھر کو نوجوان بیٹر صائم ایوب کے ساتھ بھی گفتگو کی اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔2016 سے 2019 پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے مکی آرتھر 20 اپریل تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے جس کے بعد وہ ڈربی شائر کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔