اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس کا سبزی و فروٹ منڈی گجرات، گلزار مدینہ، مسجد شاہ فیصل اور مسجد گلزار مدینہ کا دورہ

Published: 20-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات، گلزار مدینہ، مسجد شاہ فیصل اور مسجد گلزار مدینہ کا دورہ کیا، انہوں نے نویں کلاس کے امتحانات کے لئے  قائم کئے گئے امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے سبزی و فروٹ میں کے مختلف حصوں، صفائی جی صورتحال اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کے مساجد کے دورہ کے موقع پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت دی کہ عید الفطر کے موقع پر مساجد کے اطراف خصوصی صفائی مہم چلائی جائے، مساجد کے اپرف سیوریج لائنوں اور نالیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس نے طلباء و طالبات کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
 

اشتہارات