Published: 20-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسلام آباد کچہری میں قتل کی واردات۔واقعہ وکلاء چیمبر کے قریب پیش آیا۔ ملزم سلمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قاتل اور مقتول کے درمیان رشتہ داری تھی۔کورال پولیس قتل کے مقدمہ 680/21 میں ملزمان کو پیشی کے لئے لائی تھی۔ پولیس ملزمان کو پیشی کے بعد عدالت سے واپس لارہی تھی۔ ملزم سلمان نے اچانک فائرنگ کردی جس سے زیرحراست ملزم زوار علی موقع پر دم توڑ ہوگیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ سی پی او سیکیورٹی کو وقوعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کا حکم۔ وقوعہ میں پولیس ملازمان کی غفلت و لاپرواہی پر سخت ایکشن ہوگا۔