Published: 20-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کوٹلی ستیاں پولیس کی موثر کاروائی، گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے کمانڈو گینگ کے 04 اشتہاری مجرمان گرفتار، مسروقہ رقم 12 لاکھ 50ہزار روپے، زیورات مالیتی 03لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ اشتہاری مجرمان کے 03ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان کیے جاچکے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کوٹلی ستیاں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔