کھاریاں پولیس:6ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار‘ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Published: 20-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے دوران ناکہ بندی6ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا رائفل223 بور، بندوق 12بور،10عدد میگزین، 300سے زائد روند اورکارتوس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل محمد خالد گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اور ان کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی ایک تیز رفتار مشکوک کار کو روک کر تلاشی کرنے پر 6ملزمان کورنگے ہاتھوں نا جائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ جن میں 1۔ محمد وقار ولد محمد اعظم 2۔ شہباز احمد ولد سجاد احمد 3۔ افتخار احمد ولد خادم 4۔ کاشف ولد منور حسین 5۔ قاسم ولد محمد اظہر سکنائے کھوہار 6 ابوہریرہ ولد محمد محمد علی سکنہ موہری شریف شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے  رائفل223بور،بندوق 12بور،10عدد میگزین، 300سے زائد روند اورکارتوس برآمدکر لئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات