آئی سی سی رینکنگ؛ ٹی20 میں رضوان، عماد، افتخار کی ترقیاں

Published: 27-04-2023

Cinque Terre

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، محمد رضوان کا پوزیشن کی جانب سفر جاری ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں مکمل ہونے والی سیریز کے آخری میچ میں محمد رضوان نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم میچ وننگ اننگز نہ بن سکی، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 162 رنز بنائے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بلےباز سوریا کمار یادو کے درمیان فاصلہ 100 سے کم ریٹنگ پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔ پاکستانی بیٹر 798 سے 811 پوائنٹس پر پہنچ کر دوسرے نمبر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اسی طرح افتخار احمد 6 درجے آگے بڑھ کر مشترکہ 38ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ عماد وسیم نے اچھی بیٹنگ کے ساتھ سیریز کے دوران 10.37 کی اوسط سے 8 وکٹیں لیں اور آل راؤنڈرز کی تازہ ترین درجہ بندی میں 44 درجے ترقی کر کے 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب سیریز کے آخری ٹی20 میں نیوزی لینڈ کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان بیٹر مارک چیپمین 10 درجہ ترقی پاکر کیریئر کی بہترین 35ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے وہ 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اشتہارات