Published: 27-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سیالکوٹ پولیس کی عید الفطر کے ایام میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیاں‘ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ون ویلنگ کے جرم میں 117مقدمات درج‘ 117ون ویلرز گرفتار‘ 606بلا نمبر موٹر سائیکل بند‘ ناجائزہ اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ‘ اسلحہ کی نمائش کرنے پر 84ملزمان کے قبضہ سے 74پسٹل اور8رائفل برآمد مقدمات درج کر لئے‘ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 145ملزمان کے قبضہ سے 101391گرام چرس‘ 1485گرام ہیرائن اور 832لیٹر شراب برآمد کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا گیا۔ پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگ مافیا کے خلاف 164مقدمات درج ہوئے اور ان ملزمان کے قبضہ سے 12730پتنگیں اور 356کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے حوالات بھجوایا گیا‘ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سیالکوٹ پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔