پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے فنڈز اجرا کی رپورٹ طلب کرلی

Published: 28-04-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے الیکشن کمیشن کو صبح تک جواب جمع کرانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب وکےپی انتخابات کیلئے27ا پریل تک فنڈز منتقلی کاحکم دیا تھا۔قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز کےلیے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کردی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے اور حکومت کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت بھی کی تھی۔

اشتہارات