پی ٹی آئی کے مطالبات کا کوئی سر پیر نہیں، نواز شریف

Published: 28-04-2023

Cinque Terre

  لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات تو پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں ان کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔لندن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے اپنے اور نبی پاک کے گھر بلایا، پاکستان کی سلامتی سمیت ہر محب وطن پاکستان کے لیے دعا مانگی ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے۔علاوہ ازیں دوران ملاقات وزیراعظم معاون خصوصی عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا ظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی جبکہ عون چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ اپ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں۔انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ ’آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی، ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے۔ دوران ملاقات نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا۔

اشتہارات