Published: 28-04-2023
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لیے فواد چوہدری اور شیری مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں۔فواد چوہدری اور شیری مزاری کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گنتی نہیں صرف چلاکی آتی ہے،اگر اسپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے کیونکہ حکمراں جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے اور اس میں پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے جو فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے، آج آر ٹی ایس بیٹھا، نہ خفیہ رائے شماری ہوئی اور نہ خفیہ کیمرے پکڑے گئے۔‘وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے، اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔